دنیاوی تعلیم (عصری علوم)پڑھنے والے طلباء کونسی کتابیں پڑھیں وضاحت کیجئے
Answer:
دینی علم در اصل بہت سارے علوم کا مجموعہ ہے اور جب تک باقاعدہ اُن تمام علوم کو کسی مستند ادارے میں حاصل نہ کیا جائے اُس وقت تک مکمل رسوخ و اعتماد حاصل نہیں ہوپاتا ۔ تاہم دینی فکر کو پختہ کرنے اور اسے تمام طرح کے افراط و تفریط سے محفوظ رکھ کر مضبوط بنانے کے لئے ایسے افراد جو عصری علوم سے وابستہ ہو ، درج ذیل کتابیں یک گونہ ضرور فائدہ ہوں گی ۔
تفسیر میں آسان ترجمہ قرآن اُردو و انگریزی از مولانا محمد تقی عثمانی ۔ پھر تفسیر معارف القرآن از مولانا مفتی محمد شفیع ؒ (اردو انگریزی) علوم القرآن از مولانا تقی عثمانی ، معارف الحدیث (اردو انگریز) از مولانا منظور نعمانی ۔ الادب المفرد از امام بخاریؒ، ریاض الصالحین (اردو وانگریزی ) از امام نوریؒ۔ محاضرات حدیث از ڈاکٹر محمود احمد ۔ عقائد میں عقیدۃ الطحاویؒ اور عقائد اسلام از مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ
سیرت طیبہ میں سیرت النبی ؐ از علامہ شبلی ؒ و علامہ سید سلمان ندوی اور الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن نیز رحمتہ اللعالمینؐ۔ تاریخ اسلام میں مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی تاریخ اور تاریخ ملت ، حیات الصحابہ از مولانا محمد یوسف کاندھلوی ۔
مواعظ میں ، اصلاحی خطبات ، خطبات فقیر، خطبات حکیم الاسلام ، مواعظ فقیہ الامت نیز پیر ذوالفقار احمد کی تمام کتابیں۔
متفرقات میں اختلافات امت اور صراط مستقیم ، سنت نبوی اور جدید سائنس ، مغربی میڈیا ، جہانِ دیدہ ،ا آپ کے مسائل اور ان کا حل ۔ ثبوت حاضر ہیں ۔فتاویٰ محمودیہ اور مولانا محمد رفعت قاسمی کی تمام کتابیں (مسائل رفعت) ۔ ان کے بعد کسی مستند عالم سے رہنمائی لی جائے ۔
Comments
Post a Comment